اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ . اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ . بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم .
قرآن سے وابستہ ہیں، یہی ہماری پہچان ہے
الحمد للہ! قرآنِ حکیم سیکھنے سکھانے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کی عظیم فکر کے تحت ماہِ ذوالحجۃ الحرام 1443ھ مطابق جولائی 2022ء کو مَدْرَسَہ قُرآنِیَّہ کی داغ بیل ڈالی گئی۔ ابتداءً کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں واقع جامع مسجد غوثیہ رضویہ سے ترجمۃ القرآن اور عربی گریمر کی کلاس کی صورت میں آغاز کیا گیا، بعد ازاں مدرسہ کو ایک دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ۔ اب الحمد للہ ! خان کالونی میں مَدْرَسَہ قُرآنِیَّہ قرآنِ حکیم کے فیض کو عام کرنے میں شب و روز مصروفِ عمل ہے ۔
فی الحال ہم ناظرہ و حفظِ قرآن کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں مگر بہت جلد ترجمۃ االقرآن کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔ اِنْ شَاءَ اللّٰہُ تَعَالیٰ !
ہمارے کورسز
ناظرہ قرآن ِ کریم کی تعلیم کے علاوہ، ہم محدود تعداد میں بچوں کو حفظ قرآن کی تعلیم بھی دیتے ہیں تاکہ وہ قرآن مجید کو مکمل طور پر یاد کر سکیں۔
حفظ کلاس کا وقت صبح 8:30 سے 2:00 بجے تک اور شام 5:00 سے 7:00 بجے تک ہے۔ ہمارے ماہر اساتذہ طلباء کو حفظ قرآن کی بہترین تعلیم فراہم کرتے ہیں اور ان کی روزانہ کی مشقوں میں مدد کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد بچوں کو ایک خوشگوار اور موثر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ قرآن مجید کو محبت اور عقیدت کے ساتھ یاد کر سکیں۔
مَدنَی قاعدہ و ناظرہ کلاس
(Qur'an Recitation Course)
حفظ القرآن کلاس
(Qur'an Memorization Course )
ہمارا مدرسہ ناظرہ اور حفظ کے ساتھ ساتھ ترجمہ قرآن کی تعلیم فراہم کرنے کا بھی عزم رکھتا ہے۔ ہم اپنے طلباء کو قرآن مجید کی تفہیم اور اس کے مفاہیم کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے ترجمۂ قرآن کی کلاسز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان شاء اللہ بہت جلد ترجمہ قرآن کلاس کا آغاز کر دیا جائے گا، جس کا مقصد طلباء کو قرآن مجید کے معانی اور مفاہیم سے روشناس کرانا ہوگا۔
ترجمۃ القرآن کلاس
(Qur'an Translation Course)
مدرسہ میں مدنی قاعدہ و ناظرہ کلاس کے بچوں کے لیے تین اوقات مقرر ہیں۔
بچیوں کو علیحدہ باپردہ ماحول میں فی میل ٹیچر کے زیرِ نگرانی تعلیم دی جاتی ہے۔
ناظرہ کلاس میں قرآنِ کریم کی دُرست مخارج کے ساتھ تلاوت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ قرآنِ کریم کے الفاظ و حروف کی صحیح ادائیگی اور تجوید کے اصولوں کی پابندی سکھانا ہمارے اسباق کا لازمی حصہ ہے
ہم چاہتے ہیں کہ طلباء قرآن مجید کو نہ صرف درست طریقے سے پڑھنا سیکھیں بلکہ اسے اپنے سینوں میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مفاہیم کو بھی بہتر طور پر سمجھیں اور اس کے احکام پر زندگی بھر عمل پیرا رہیں۔
صبح کی کلاس
(Morning Class)
بچیوں کو علیحدہ باپردہ ماحول میں، دوپہر 2:00 سے 3:00 بجے تک، فی میل ٹیچر کے زیرِ نگرانی تعلیم دی جاتی ہے۔
دِن کی کلاس
(Afternoon Class)
شام کی کلاس
(Evening Class)
کلاسز کے اوقات
ناظرہ کی پہلی کلاس صبح 8:00 سے 9:00 تک جاری رہتی ہے۔
دوسری کلاس دوپہر 2:00 سے 3:00 تک ہوتی ہے۔
ناظرہ کی تیسری کلاس کا وقت شام 6:00 سے 7:00 بجے تک ہے۔
بچیوں کی کلاس
(Special Class for Girls)
ادارے کی خصوصیات اور پہچان:
ہمارا ادارہ ناظرہ قرآنِ پاک کی تعلیم میں مثالی ہے، جہاں بچوں کو قرآن کی درست تلاوت اور آداب کی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ وہ تلاوتِ قرآن کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
معیارِ تعلیم اور خصوصی توجہ:
ہمارے مدرسے میں بچوں کو انفرادی توجہ دی جاتی ہے، جس سے وہ قرآن کی تعلیم کو گہرائی اور دلجمعی کے ساتھ سمجھتے ہیں۔
ماہر اساتذہ اور تربیت کا معیار:
ہمارے تجربہ کار اساتذہ بچوں کو قرآنِ کریم کی تجوید اور تلفظ کے ساتھ ساتھ بنیادی آداب بھی سکھاتے ہیں ، اور ان کی عمر اور ذہنی سطح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیم فراہم کرتے ہیں۔
قرآن سے تعلق اور تعلیمی ماحول:
یہاں کے پرسکون اور دوستانہ ماحول میں ہر بچے کو قرآنِ مجید سے قلبی وابستگی سکھائی جاتی ہے، تاکہ قرآن کی محبت ان کے دلوں میں جاگزین ہو سکے۔
مستقبل کے ارادے اور وژن:
ہمارا عزم ہے کہ ہم بچوں کو قرآنِ پاک کی بہترین تعلیم فراہم کرتے ہوئے معاشرے میں قرآنی اقدار کو فروغ دیں اور قرآن سے محبت کو بچوں کی زندگی کا حصہ بنائیں۔