اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ . اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ . بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم .
News & Updates
تازہ ترین خبریں اور اعلانات
مدرسہ قرآنیہ میں ۱۵۰۰ ویں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نہایت پرنور اور روح پرور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
محفل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا:
بچوں کی محفل سہ پہر ۲ بجے سے ۴ بجے تک منعقد ہوئی۔
بچیوں کی محفل شام ۵ بجے سے ۷ بجے تک منعقد ہوئی۔
اس موقع پر طلبہ کے درمیان سیرت کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے تین تین گروپس نے حصہ لیا۔ بچوں نے نہایت خوبصورت انداز میں سیرتِ مصطفی ﷺ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام میں تلاوتِ کلامِ مجید، نعت خوانی اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے تذکرے سے قلوب منور ہوگئے۔ آخر میں مہمانوں کے لیے ہلکی ضیافت اور بچوں کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔
جشنِ میلاد النبی ﷺ کی روح پرور محفل
تاریخ: 10 ربیع الاول 1447ھ, جمعرات
Date: 04 September, 2025, Thursday
Madrasa Qurania organized a spiritually uplifting Milad gathering with enthusiastic participation from students, teachers, and parents.
The program was divided into two sessions:
Boys’ session: 2:00 PM – 4:00 PM
Girls’ session: 5:00 PM – 7:00 PM
A special Seerah Quiz Competition was held among three age groups, where students beautifully answered questions about the noble life of the Prophet ﷺ. Winners were honored with prizes, which encouraged all participants.
The Milad gathering was illuminated with Na’at recitations and heartwarming talks about Seerat-un-Nabi ﷺ. The event concluded with refreshments.