اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ . اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ . بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم .

والدین/سرپرست کے لئے ہدایات

مَدْرَسَہ قُرْآنِیَّہ کا نصب العین بچوں کو حافظ قرآن بنانے کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم سے بھی آراستہ کرنا ہے تاکہ معاشرے میں اخلاقی اچھائیوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ اس کے لئے والدین کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنے کی گزارش ہے:

بچے کے یونیفارم اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، مَدْرَسَہ قُرْآنِیَّہ میں بچوں کا یونیفارم سفید سادہ کرتا ، شلوار اور سفید عمامہ ہے۔

بچے کو مدرسہ میں پہنچانے اور چھٹی کے وقت لے جانے کی ذمہ داری والدین /سرپرست کی ہوگی۔

وقت کی پابندی کا خیال رکھیں، بچوں کی غیر حاضری کرنے کی حوصلہ شکنی کریں ۔

بچے کی ایک یا اس سے زائددن کی رخصت کروانا ہو تو اس کی پیشگی اطلاع دینا ہو گی۔

بچے کو پانچوں نمازوں کی پابندی کروائیں اور خود بھی پابندی کریں۔

بچے کو غیر ضروری سرگرمیوں (مثلاً ٹی وی، موبائل یا انٹرنیٹ وغیرہ پربے کار اور غیر شرعی اشیاء دیکھنے سننے)سے دور رکھیں ۔

مَدْرَسَہ قُرْآنِیَّہ میں انتہائی مناسب فیس مقرر کی گئی ہے تاکہ سرپرست حضرات پر بچوں کی تعلیم کے حوالے سے زیادہ بار نہ ہو، تاہم اگر بچہ آپ سے مدرسہ کے نام پر کوئی اِضافی رقم طلب کرے تو ہرگز نہ دیں بلکہ اس کے لئے مدرسہ سے رابطہ ضرورفرمالیں۔

مَدْرَسَہ قُرْآنِیَّہ کے کثیر اخراجات ہیں (جیسے بلڈنگ کا کرایہ، بجلی کا بل، اساتذہ کی تنخواہیں وغیرہ)اگر آپ اپنی خوشی سے تعاون کرنا چاہیں تو اللہ کی رضا کے لئے ماہانہ کی صورت میں عطیات (Donation) مَدْرَسَہ قُرْآنِیَّہ میں جمع کروائیں ۔

مشورہ: صدقہ نکالنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر کچھ نہ کچھ عطیات الگ کرتے جائیں اور ہر ماہ بعد جو عطیات جمع ہوں وہ مدرسے میں جمع کروا دیا کریں چونکہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے اس طرح روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ بھی نکلتا رہے گا اور آنے والی کئی بلائیں ٹل جائیں گی ۔

الحدیث : صبح سویرے صدقہ دو کہ بلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔(ضیائے صدقات ص166)