اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ . اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ . بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم .

اَغراض و مقاصد

مدرسہ قرآنیہ کا قیام درج ذیل مقاصد کے پیشِ نظر عمل میں لایا گیا:

1۔ نبیِّ آخر الزّماں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اطاعت کی ایسی تعلیم جو امتِ مسلمہ میں حقیقی وحدت کی بنیاد فراہم کرے۔

2۔ نسلِ نو کی علمی و عملی، فکری و نظریاتی اور اَخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا مؤثر اہتمام جس سے وہ ملک و ملت کی مخلصانہ خدمت کے اہل ہو سکے۔

3۔ نونہالانِ وطن کی ایسی تعلیم جس کی بدولت وہ قرآنِ پاک سیکھنے کے ساتھ ساتھ اسلامی احکامات سے بھی روشناس ہوسکیں۔

4۔ طلبہ کو تنگ نظری، تعصب، فرقہ پرستی اور انتہاء پسندی کی محدود سوچ سے بالاتر کر کے انہیں اس قابل بنانا کہ وہ امتِ مسلمہ کے عالم گیر اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کرسکیں۔

5۔ طلبہ کی ایسی اَخلاقی و روحانی تربیت کرنا، جس کے ذریعے وہ تعمیر شخصیت، تقوٰی، تحمل و برداشت اور وسعت نظری جیسی اعلیٰ انسانی خصوصیات کے حامل ہو سکیں۔

6۔ طلبہ کو جدید علوم سے بہرہ ور کرنا تاکہ وہ جدید پڑھے لکھے نوجوان کواسلام کی حقانیت سے روشناس کر سکیں اور کسی بھی شعبۂ زندگی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

7۔مستقبل میں ایسے حفاظ علماء تیار کرنا جو روایتی ملکی تعصب سے بالاتر ہوکر صحابۂ کرام اور بزرگانِ دین کے منہج پر چلتے ہوئے دین کی آبیاری اور ابلاغ کا کام نہایت مؤثر انداز میں کرسکیں۔

8۔ ویب سائٹ اور انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی سطح پر اسلامی علوم کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا۔

9۔ ایسے افراد تیار کرنا جو اکیسویں صدی کے تقاضوں کو سمجھتے ہوں اور مستشرقین کے پھیلائے ہوئے افکار کا علمی سطح پر محاکمہ کرسکیں۔

10۔ طلباء کو جدید معاشرتی، معاشی، سیاسی اور سائنسی رجحانات سے آگاہ کرنا۔

11۔ جدید مبلغینِ اسلام تیار کرنا۔

12۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت کا خاص اہتمام کرنا۔

13۔ فرقہ واریت سے بالا نصاب کو ترویج دینا۔

اَخلاقی و روحانی تربیت

مدرسہ قرآنیہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اَخلاقی و روحانی تربیت کے لئے درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے:

1۔ اَحکامِ شریعت کی پابندی کروائی جاتی ہے۔

2۔ نمازِ پنجگانہ کے علاوہ محافلِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

3۔ جملہ امور کی انجام دہی میں وقت کی پابندی کو ملحوظ ِ خاطر رکھا جاتا ہے۔

4۔ ہمہ وقت باوُضو رہنے اور اپنے خیالات و اَفکار کو پاکیزہ رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

5۔ ماحول اور لباس کی صفائی و نفاست کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

6۔ کلاسز میں حاضری کی پابندی یقینی بنائی جاتی ہے۔

7۔ اَخلاقی تربیت کے لئے ہفتہ وار نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

a stack of books sitting on top of a window sill
a stack of books sitting on top of a window sill
boy in white button up shirt smiling
boy in white button up shirt smiling